ارجنٹیائن اسلام آباد میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کریگا،جی سکس میں تعمیر ہونے والا نیا ہسپتال ارجنٹینا پویلین کے نام سے منسوب کیا جائیگا، ادویات سازی سے متعلق دونوں ملکوں کے مابین جوائنٹ ونچر سب سے بڑی کامیابی ہے،

ارجنٹیائن کے سفیر روڈولفو جے مارٹن کی ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ۔2016ء“ سے گفتگو

جمعرات 3 مارچ 2016 20:14

اسلام آباد۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) ارجنٹیائن اسلام آباد میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کریگا۔نئی عمارت پولی کلینک توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر جلد منصوبے کا افتتاح کرینگے۔یہ باتیں ارجنٹیائن کے سفیر روڈولفو جے مارٹن نے جمعرات کو سابق سفیر شاہد احمد خان کی جانب سے انکے اعزاز میں استقبالئے کے موقع پر ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

03 مارچ۔2016ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ارجنٹیائن کے سفیر نے کہا کہ انکا ملک اسلام آباد میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتال کی تعمیر میں سی ڈی اے کیساتھ تعاون کریگا۔جی سکس میں تعمیر ہونے والا نیا ہسپتال ارجنٹینا پویلین کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں گزشتہ بارہ سالہ قیام کے دوران 2009میں ادویات سازی سے متعلق دونوں ملکوں کے مابین جوائنٹ ونچر اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا اس سے اب پاکستان میں کینسر اور ہیپاٹائٹس۔

سی کے ہزاروں مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔روڈولفو نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے انکے عوام سب سے بڑا اثاثہ ہیں جو انتہائی ملنسار ہیں۔پاکستان کے پاس جتنے وسائل ہیں ان پر پاکستانی عوام کو فخر کرنا چاہیئے۔سبکدوش ہونے والے سفیر نے ”ارجنٹیائن اور پاکستان کے مابین دوستی کے رشتے“کے نام سے کتاب بھی تحریر کی ہے۔اس موقع پر سابق سفیر احمد کمال نے ارجنٹیائن کے سبکدوش ہونے والے سفیر کو اپنی تحریر کردہ”ورلڈ آف اسلام“کتاب بھی پیش کی۔وفاقی وزیر زاہد حامد۔وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک،سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران گردیزی،پاکستان میں تاجکستان کے سفیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :