آصف زرداری کا پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اعظم آفریدی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 3 مارچ 2016 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق ناظم پشاور اعظم آفریدی کے بھائی ملک سید اعظم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں آصف علی زردری نے ملک سید اعظم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک پرخلوص جمہوریت پسند اور حقیقی سیاسی کارکن تھے جنہیں طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے زبردست محنت اور جدوجہد سے پارٹی میں اپنا مقام بنایا تھا۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :