قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس

حویلیاں کنٹونمنٹ بورڈ میں منصوبوں کے لئے 125ملین روپے مختص کرنے کی منظوری

جمعرات 3 مارچ 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے حویلیاں کنٹونمنٹ بورڈ میں سول آبادی والے علاقوں کے لیے مختلف تر قیاتی سکیموں کے لیے سال 2016-17کے بجٹ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی کی سفارشات پر 125ملین روپوں کے فنڈ ز مختص کر نے کی منظوری دے دی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو ا جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے خصو صی طور پر شرکت کی َ۔

ڈ پٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ حویلیاں میں سول آبادی والے علاقوں کی حالت زار سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حویلیاں کو عر صہ دراز سے نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اس علاقے میں کو ئی تر قیاتی کا م نہیں ہو ئے جس سے علاقہ مکینو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ کنٹو نمنٹ بو رڈ سے علیحد گی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے محلہ گجرات وارڈ نمبر 1 ٹیو ب ویل کی تنصیب ،اوور ہیڈ ٹینک کی تعمیر ،پینے کے صاف پانی کے لیے لائینیں بچھانے اور گلیو ں کی پختگی اور سیو ریج کے نظام کے لیے 29.5ملین ،حویلیا ں کنٹو نمنٹ بور ڈ میں تین نئے شمسی توانا ئی سے چلنے والے ٹیو ب ویلوں کی تنصیب او ر پہلے سے موجود 3ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے 44.5ملین کی منظوری دی ۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے وارڈ نمبر 2حویلیاں کینٹ بورڈ میں گلیوں کی پختگی کے لئے اور سیورج سسٹم کے لئے 29.5ملین او ر علاقے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 2منی ڈمپر، ایک سالڈ ویسٹ کمپیکٹر اور سٹیل کے کوڑے دانوں کی فراہمی کے لئے 21ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔ دفاعی ترقیاتی بجٹ میں حویلیاں کنٹونمنٹ بورڈ میں منصوبوں کی تکمیل کے لئے فنڈز کو مختص کرنے پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کمیٹی کے چیرمین اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :