پانی کی قلت ،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے موسم بہار کی شجر کاری مہم موخر کر دی

جمعرات 3 مارچ 2016 18:27

راولپنڈی۔03مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے پانی کی قلت کے باعث موسم بہار کی شجر کاری مہم موخر کر دی ۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ہر سال شجرکاری کے موقع پر کینٹ میں نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پودوں کی مفت فراہمی بھی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی ”ایک گھر ایک پودا “ مہم کافی مقبول تھی تاہم رواں برس ضلع راولپنڈی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے آغاز کے باوجود راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے شجرکاری مہم کا آغاز نہیں کیا ۔

شجر کاری مہم کے حوالے سے ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی رانا رمیز نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث رواں برس موسم بہار کی شجر کاری مہم کو موخر کر دیا گیا ہے جبکہ مون سون شجر کاری مہم معمول کے مطابق ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :