پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ کا ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا گیا

جمعرات 3 مارچ 2016 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کے مرکزی سیکرٹیری جنرل نے جنرل ورکرز جلاس پمسا کے تمام رجسٹرڈ ممبران ،مرکزی ،سی ای سی ضلعی ، یونٹس اور تعلقہ عہدیداروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 05 مارچ برروز ہفتہ چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ کے آٹیٹوریم میں ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کیا گیا ہے اجلاس میں پیرا میڈیکل کے دیرنیہ مطالبات ،در پیش چیلینجز، ہسپتالوں کی نجکاری ،آیئن میں ترمیم اور دیگرمعاملات پر تجاویز و مشورے کرنے کیلئے جنر ل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ہے لہذٰاآپ سے درخواست ہے کہ اس اہم اجلاس میں بھر پور شرکت فرمائیں ۔