بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ،اشفاق احمد ملاح

جمعرات 3 مارچ 2016 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء)ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کے دوران دستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔