حیدر آباد ٹاؤن: سلنڈر دھماکہ، تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے

جمعرات 3 مارچ 2016 18:04

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) سلنڈروں کی دکان پر سلنڈر پھٹ جانے کے باعث زور دار دھماکہ، مالک سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ایک کی حالت تشویشناک، بتایا جاتا ہے کہ بھاگٹانوالہ میں گزشتہ روز ایک دکان پر گیس سلنڈر بھرنے کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے ایک سلنڈر کا پائپ پھٹ گیا اور اچانک زور دار دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں تین افراد وقاص، مطیع الله اور زاہد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے بھاگٹانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کے بعد پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :