پٹرول سستامگر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

جمعرات 3 مارچ 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء ) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہو سکی۔ پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دیگر اشیاء بھی پرانے داموں ہی فروخت کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوا تو امید کی جا رہی تھی کہ آسمان سے باتیں کرتی اشیاء خورونوش اورسبزیوں کی قیمتیں کم ہو جائیں گی مگر صوبائی دارلحکومت لاہور کی بیشتر سبزی منڈیوں میں موجود پیاز‘ مٹر‘ گاجر‘ کدو‘ شلجم کی قیمتیں پھر سے بڑھ گئیں جس سے گاہک خاصے ناخوش ہیں۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ شملہ مرچ اور بھنڈی انھیں سندھ سے درآمد کرانا پڑتی ہے لیکن کرایوں میں کمی نہ ہونے سے وہ پرانے ریٹس پر بیچنے پر مجبور ہیں۔جبکہ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمتیں کرنا حکومت پاکستان کا اچھا اقدام ہے لیکن عام خوردنوش اشیاء اور سبزیوں کی قیمتیں مزید کم کر کے عوام کو رلیف ملناچاہے۔