ہم یہاں کسی کو ٹیک اوور نہیں کرنے آئے بلکہ پارٹی کی بنیاد رکھ رہے ہیں،پارٹی کا نام نہیں ہے۔ مصطفی کمال کا پارٹی بنانے کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مارچ 2016 17:00

ہم یہاں کسی کو ٹیک اوور نہیں کرنے آئے بلکہ پارٹی کی بنیاد رکھ رہے ہیں،پارٹی ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2016ء) سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم یہاں کسی کو ٹیک اوور نہیں کرنے آئے بلکہ پارٹی کی بنیاد رکھ رہے ہیں،پارٹی کا آج نام نہیں ہے۔ہماری نظریاتی پارٹی ہے،انہوں نے پاکستان کا پرچم دکھاتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کا پرچم ہی میری پارٹی کا پرچم ہے،پاکستان بہت ٹکروں میں بٹ گیا ہے۔کہیں پر ہم قومیت کہیں پر ہم پارٹی کے نام پر بکھرے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میں پاکستان کے پرچم سے رنگ نکال کر اس کے رنگ مدھم نہیں کرنا چاہتا۔ہم نے اس لیے اس پرچم کو اپنی پارٹی کا پرچم بنایا کہ اس کو ماننے والا ہر مسلمان،عیسائی،ہندو،سکھ ،مہاجر،بلوچ،پنجابی،سندھی ہے جو بھی ہو اگر اس کو ماننے والا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔ہم دنیا میں جاتے ہیں تو وہاں پی ٹی آئی،پی ایم ایل این پی پی پی سب کے الگ جلسے ہوتے ہیں،لیکن انڈین کو نہیں ایسا کرتے دیکھیں گے۔ہم انڈیا ،ایران،افغانستان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔لیکن اپنے ملک میں ہم ٹکروں میں بٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :