فیصل آباد ،ایل پی گیس کی خطرناک اور غیر قانونی ری فلنگ پر 6 دکاندار گرفتار ،مقدمات درج

جمعرات 3 مارچ 2016 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) ایل پی گیس کی خطرناک اور غیر قانونی ری فلنگ پر چھ دکانداروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں اور ایل پی جی کی ری فلنگ میں استعمال ہونے والا تمام سامان قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائمقام ڈی سی او اعجاز خالق رزاقی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی )بلاول ابڑو نے محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ دو روز میں چھاپے مار کر راجباہ روڈ ‘ عبدالله پور اور ستیانہ روڈ پر ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے چھ دکانداروں اصغر علی ‘محمد رفیق ‘ محمد سلیم ‘محمد اکرم ‘ ظفر اقبال اور محمد خاں کو موقع پر پکڑ لیا اور ان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا اور پیپلزکالونی میں مقدمات درج کرادئیے گئے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے لئے خطرہ بننے والے ایل پی جی کے غیر قانونی فعل کا خاتمہ کیا جائے گا اور اس غیر قانونی و خطرناک کاروبار میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :