پاکستان پیپلزپارٹی نے کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے متعلق قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

جمعرات 3 مارچ 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے متعلق قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیاہے جمعرات کو توجہ دلاؤ نوٹس اعجاز جاکھرانی، عمران لغاری ، نعمان اسلام ،شبیر بجارانی اور شازیہ مری کی جانب سے جمع کرایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

توجہ دلاؤنوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی نے لاکھوں شائقین کرکٹ کو مایوس کیا ہے ، مینجمنٹ اور ٹیم دونوں ناقص کارکردگی کے برابر کے ذمے دار ہیں۔

پی سی بی کو نان پروفیشنل اور نااہل لوگ چلا رہے ہیں، پی سی بی کے اقدامات سے کرکٹ تباہی کی طرف جارہی ہے ، حکومت پاکستان کرکٹ کو تباہی سے بچانے کے لیے فوری توجہ کرے او ر اس حوالے سے ایوان میں بحث کرائی جائے ۔