2016 ء کے دوران 10سے12 فیصد منافع متوقع ہے، ایڈی ڈاس

جمعرات 3 مارچ 2016 14:59

برلن ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) جرمنی کی کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی ایڈی ڈاس نے کہا ہے کہ 2016 ء کے دوران اس کے منافع میں 10سے 12 فیصد اضافے کی توقع ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگر مصنوعات کی موجودہ رفتار سے فروخت جاری رہی تو 2016 ء کے دوران فروخت میں 10-12 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ اگر لوگوں نے اشیاء کی خریداری پر اخراجات کا سلسلہ جاری رکھا اور یوای ایف اے یورو 2016 ء اور ریوڈی جنیرو میں ہونے والی اولمپک کھیلوں کے موقع پر اشیاء کی خریداری جاری رہی تو آمدنی میں کافی حد تک اضافے کا امکان ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اشیاء کی فروخت کے ساتھ ساتھ خالص منافع بھی بڑھے گا جو 10 سے 12 فیصد اضافے کے ساتھ 800 ملین یورو (870 ملین ڈالر)رہنے کی توقع ہے جبکہ 2015 ء میں منافع 720 ملین یورو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :