رکھ برانچ راجباہ ڈجکوٹ کی پختگی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے ، صدر فارمرز آرگنائزیشن

جمعرات 3 مارچ 2016 14:58

فیصل آباد۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء )رکھ برانچ راجباہ ڈجکوٹ کی پختگی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے ۔کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تکمیل مذکورہ منصوبہ کے مکمل ہونے پر پانی کی کمی اور ضیاع کے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پالیاجائیگا۔

(جاری ہے)

فارمرز آرگنائزیشن فیصل آباد کے صدر رانا جہانزیب محسن نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے پانی چوری کے جرم میں دی جانے والی سزا میں اضافے کیلئے قانون سازی مثبت اقدام ہے کیونکہ سخت سزاؤں کی وجہ سے پانی چوری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت پانی چوری کے مرتکب افراد کو نہ صرف قید اور جرمانے کی سزا وٴں کاسامنا کرناپڑے گا بلکہ ساتھ ہی مذکورہ زمیندار کی وارہ بندی ختم کر کے اسے آئندہ نہری پانی نہیں لگانے دیا جائیگا۔