اسلام آباد میٹرو پولیٹن کے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کل حلف اٹھائیں گے

جمعرات 3 مارچ 2016 13:41

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کل جمعہ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر علیم شہاب کے مطابق سپیشل جج اسلام آباد ارم نیازی، میئر شیخ انصر عزیز اور تین ڈپٹی میئرز چوہدری رفعت جاوید، سید ذیشان نقوی اور محمد اعظم خان سے حلف لیں گی۔ واضح رہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 فروری کو ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :