حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں کے بعد دوسرے مرحلے میں ورکشاپس سے چائلڈ لبر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا

جمعرات 3 مارچ 2016 13:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کارروائی کے بعد دوسرے مرحلے میں ورکشاپس سے چائلڈ لبر کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ شماریات نے دس اضلاع میں ورکشاپس پر چائلڈ لیبر کا سروے مکمل کر کے ڈیٹا انٹری کا کام شروع کر دیا ۔ جبکہ دیگر اضلاع کے سروے کے لئے اربن یونٹ کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ورکشاپس پر کارروائی سے قبل بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی یقینی بنائے جائے گی ۔ذرائع کے بعد اس کے بعد ہوٹلوں اور مارکیٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔