نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے، رانا مشہود

جمعرات 3 مارچ 2016 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کیخلاف کارروائی کیبجائے اس کی خامیاں سامنے لائے۔لاہور میں میٹرک کے امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ نیب میں بیٹھے لوگ سنسنی پھیلارہے ہیں، نیب جس کی چاہتا ہے پگڑی اچھال دیتا ہے، نیب کو جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن تین تین سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا۔

(جاری ہے)

رانامشہود نے کہا کہ انہیں میڈیا سے کئی باتوں کاپتہ چلتا ہے نیب براہ راست انہیں کچھ نہیں بتاتا،نیب کو اپنے ذرائع کو قابو میں رکھناچاہئے، وہ پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کیخلاف کارروائی کیبجائے اس کی خامیاں سامنے لائے، نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، پہلے نیب نے انہیں سرپرائز دیا تھا اب وہ نیب کو سرپرائز دیں گا۔تحفظ حقوق نسواں ایکٹ سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ تحفظ خواتین قانون سے مجھ سمیت کوئی مبرا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی کڑے پہننا پڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :