2005 کے زلزلے میں کیوبا کی جانب سے طبی امداد قابل تحسین ہے،طارق فاطمی

جمعرات 3 مارچ 2016 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ 2005ء کے زلزلے میں کیوبا کی جانب سے طبی امداد قابل تحسین ہے، نئے سفیر پاکستان اور کیوبا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اپنا کردار ادا کریں گے۔جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے کیوبا کے نئے سفیر گیبریل کیپوٹے نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ امید ہے کہ نئے سفیر پاکستان اور کیوبا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اپنا کردار ادا کریں گے۔2005ء کے زلزلے میں کیوبا کی جانب سے طبی امداد قابل تحسین ہے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیوبا کے نئے سفیر گیبریل کیپوٹے نے کہا کہ دونوں دوست ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کروں گا۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے کیوبا کے عوام کیلئے چاولوں کے تحفے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :