نئے وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

جمعرات 3 مارچ 2016 12:25

پشاور۔03 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء ) انجینئرنگ یونیورسٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کی جانب سے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا‘ جس میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے تمام ملازمین نے بڑی تعدادمیں شر کت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں انجینئرنگ یونیورسٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا‘ انہوں نے کہاکہ بحیثیت وائس چانسلر ان کیلئے تمام ملازمین برابر ہیں‘ انہوں نے یونین کے مطالبات کو غور سے سنا اور ملازمین کو درپیش مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرانی ‘ انہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی میں مسجد کی تعمیر اور تمام ملازمین کیلئے تفریحی ٹور کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :