راولپنڈی، کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جمعرات 3 مارچ 2016 12:01

راولپنڈی، کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے مبینہ طور پر کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزمہ ایان علی کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔کسٹم عدالت کے جج آفتاب احمد خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کے وکیل ناصر عباس نے عدالت میں ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی کی طبیعت ٹھیک نہیں ،آج کا دن حاضری سے استثناء دیا جائے ، اس پر عدالت نے ایان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی اورایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 17مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :