پشاور،مشترکہ سرچ آپریشن ، 36 مشتبہ افرادزیر حراست

جمعرات 3 مارچ 2016 11:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن لاہوری گیٹ، قادر آباد، پشاور بس ٹرمینل اور حیات آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 9 افغان باشندوں سمیت 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ مشتبہ افرا د کو تھانہ حیات آباد اور گلبہار منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :