گھوٹکی،فیصل آباد،نوابشاہ ، ملتان میں ٹریفک حادثات،4 افرادجاں بحق،25زخمی

جمعرات 3 مارچ 2016 11:54

فیصل آباد/گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) گھوٹکی،فیصل آباد،نوابشاہ اورملتان میں ٹریفک حادثات میں4 افرادجاں بحق جبکہ25زخمی ہوگئے ۔گھوٹکی میں قاضی واہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 8 سالہ بچے سمیت دو افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد بس اسٹاپ کے قریب پولیس موبائل آئل ٹینکر سے ٹکرائی گئی۔

(جاری ہے)

تصادم میں ایس ایچ او سوبھوڈیرو فہیم احمد فاروقی سمیت 5اہلکار زخمی ہوئے پولیس نے ٹینکر قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ملتان میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے دو معمر افراد سمیت 17 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فیصل آباد میں تیز رفتار کار سائن بورڈ سے ٹکراگئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :