کراچی ،پولیس کارروائی کے دوران 5 اغوا کار ہلاک، مغوی بازیاب

جمعرات 3 مارچ 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) کراچی میں پولیس کی کارروائی کے دوران 5 اغوا کار مارے گئے جبکہ ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں مغوی کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 5 اغوا کار مارے گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق اغوا کاروں نے 28 فروری کو زاہد علی نامی تاجر کو اغوا کیا تھا اور تاجر کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا تھا۔ کارروائی کے دوران مغوی زاہد علی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

متعلقہ عنوان :