خیرپور میڈیکل کالج میں داخلہ کیلئے سیلف فارم 6 مارچ تک جمع کیے جائیں گے

جمعرات 3 مارچ 2016 11:34

سکھر ۔ 2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) خیرپور میڈیکل کالج کے ایڈمیشن کوآرڈینیٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کیمطابق ایم بی بی ایس سیشن 2015-16 کے لیے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارطلباء و طالبات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ سیلف فارم جمع کرانے کے خواہش مند ہیں تو وہ کالج کی ویب سائٹ پر موجود فارم بھر کر 6 مارچ تک کالج کے ایڈمیشن بلاک میں جمع کرائیں جہاں ان کو میرٹ لسٹ فراہم کی جائے گی ۔