اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے پالیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ اعلامیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 11:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے سر براہ ہوں گے جبکہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے تشکیل دیا گیا ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ 18 ممبران پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

ممبران میں راجا فاروق ، سردار سکندر حیات خان ، راجا ظفر الحق، ڈاکٹر نجیب نقی ، چودھری نثار، پرویز رشید ، خواجہ آصف ، حمزہ شہباز ، آصف کرمانی ، نسیم اللہ گردیزی، شاہ غلام قادر ، چودھری طارق فاروق اور برجیس طاہر شامل ہیں۔