صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس دو روز کے لیے بند کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 10:46

صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس دو روز کے لیے بند کر دی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : صوبائی دارالحکومت میں دو روز کے لیے میٹرو بس سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے بتایا کہ لاہور میں میٹروبس سروس کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دو روز کیلیے بند کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب میٹروبس کے خلاف کارروائی کے بجائے اس کی خامیاں سامنے لائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی بجائے اپنا کام پورا کرے، میٹرو بس پراجیکٹ کے آڈٹ سمیت تمام معاملات ریکارڈ پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرو کی تمام گاڑیوں کو فوری طور پر گجومتہ ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روز بھی میٹرو بس سروس سکیورٹی خدشات کی بنا پر جزوی طور پر معطل رکھتے ہوئے گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے کی بجائے ایم اے او کالج تک چلائی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بس سروس ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاج کے پیش نظر بند کی گئی ہے کیونکہ گذشتہ روز بھی مظاہرین نے میٹرو بسوں پر پتھراؤ کیااور ایک سٹیشن پر بھی حملہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :