وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل کی ویٹی کن سٹی میں رومن کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس سے ملاقات

وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا

بدھ 2 مارچ 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر سمندروں و بندرگاہوں کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے ویٹی کن سٹی میں رومن کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔ کامران مائیکل نے وزیراعظم اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کی جانب سے انہیں نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے پوپ فرانسس کو رواں برس کے اختتام تک دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ سینیٹر کامران مائیکل کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی اے ملر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران مائیکل نے کہا کہ ان کے دورہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی۔ پاکستانی وفد میں مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :