وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ
نکاسی آب کے نظام کی ابتری ، گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے اور صفائی کی مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان اور ناپسندیدگی کا اظہار
بدھ 2 مارچ 2016 22:32
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے بدھ کی شام کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال، ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ نے انسکمب روڈ، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، منیر مینگل روڈ، سیٹلائیٹ ٹاؤن ، سرکی روڈ اور ڈبل روڈ کا معائنہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت ٹریفک کے دباؤ ، صفائی کی صورتحال اور بلڈنگ کوڈ کے برخلاف بنائی گئی عمارتوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے بارش کے پانی سے نکاسی آب کے نظام کی ابتری ، گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے اور صفائی کی مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ گٹروں پر فوری طورپر ڈھکن نصب کئے جائیں ، نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور بلڈ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی عمارتوں کے خلاف کاروائی کی جائے، وزیراعلیٰ نے ٹریفک کے نظام کی بہتری کی بھی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، لہذا ان اداروں کو ہر صورت اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کی موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.