وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار یعقوب کی ملاقات

بدھ 2 مارچ 2016 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار یعقوب کی ملاقات۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے صدرنے وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں کشمیریوں کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدرنے وزیر اعلیٰ سندھ کو کشمیریوں کے لیئے کراچی میں قبرستان کی زمین الاٹ کرنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے آزاد جموں و کشمیر کے صدرکو کراچی میں رہنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدرنے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پچھلے 6 سال میں آزاد جموں و کشمیر میں 3 میڈیکل کالج اور 5 یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدرنے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقیاتی بجٹ سندھ کے ایک محکمے ورکس اینڈ سروسز کے بجٹ کے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :