روزنامہ اوصاف ملک بھر کے متوسط طبقے کے لوگوں کی آواز بلند کرتا رہیگا،ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کے مرکز آکر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں ،بہت کم سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جس کے کارکنان اتنے متحرک ہیں،محسن بلال روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال اور وفد کی ایم کیوایم کے مرکز آمدپر مشکور ہیں،امین الحق
بدھ 2 مارچ 2016 22:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال کی سربراہی میں ایک وفد کے ارکان نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی امین الحق سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے انہیں خوش آمدید کہا اور لندن اور ملک کے دیگر شہروں کی طرح اب کراچی سے روزنامہ اوصاف کے باقاعدہ اجراء پر روزنامہ اوصاف کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت میں روزنامہ اوصاف ایک اچھا اضافہ ہے جوکہ عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے حقوق کے لئے بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔
انہوں نے امید ظاہرکی کہ روزنامہ اوصاف ملک بھر کے متوسط طبقے کے لوگوں کی آواز بلند کرتا رہے گا اورخصوصا کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا احسن کردار ادا کرے گا۔(جاری ہے)
روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال نے اپنے روزنامے کے لئے الطاف حسین کے خصوصی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ایم کیوایم کے مرکز آکر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں کیوں کہ ملک میں بہت کم سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جن کا میڈیا کے ساتھ تعلق اتنا منظم اور کارکنان اتنے متحرک ہیں ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹرمحسن بلال اور وفد کاان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.