پوپ فرانسس نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

بدھ 2 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو پوپ فرانسس کو پاکستان کا دورہ کرنے کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف کا خط پہنچایا گیا، یہ خط وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے پہنچایا،پوپ کے دورہ پاکستان کی تاریخیں پاپ کا شیڈول دیکھ کر طے کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :