سینیٹ میں اعتزاز احسن نے مشیر خارجہ کے بیان پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سرتاج اپنے متنازعہ بیانات کی ایوان میں آ کر وضاحت کریں ، حکومت ہمیں کس طرف لے جا رہی ہے،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا نکتہ اعتراض پرا ظہار خیال سینیٹ میں شرمین عبید چنائے اور عورتوں کے حقوق کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دینے والی دیگر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

بدھ 2 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے مشیر خارجہ کے متنازعہ بیان پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ ایک اور اخبار میں مشیر خارجہ کے حوالے سے خبر لگی ہے کہ پاکستان کا طالبان اور اس کی قیادت پر اثر ورسوخ ہے اور ان کی فیملی پاکستان میں رہتی ہے اور ان کا یہاں علاج بھی ہوتا ہے اور ریاست ان کوسہولت بھی دیتی ہے۔

مشیر خارجہ کو اس ایوان میں آ کر ان دونوں بیانات پر وضاحت دینی چاہیے، ہمیں حکومت کس طرف لے کر جا رہی ہے جبکہ سینیٹ میں شرمین عبید چنائے کے آسکر ایوارڈ جیتنے اور عورتوں کے حقوق کے لیے گرانقدر خدمات انجام دینے والی دیگر پاکستانی خواتین کو قرارداد کے ذریعے خراج تحسین پیش کیاگیا مشیر خارجہ 8تاریخ کو رواں اجلاس میں سینیٹ کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے نکتہ اعتراض پر کہاپاکستان اس بات کا اقرار کر رہا ہے کہ وہ پٹھان کوٹ واقعہ کے پیچھے پاکستان کے لوگ ملوث ہیں اور گوجرانوالہ کے تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے جو یہ ثابت کرتی ہے اس جرم میں پاکستان کے ملوث ہونے کو تسلیم کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور اخبار میں مشیر خارجہ کے حوالے سے خبر لگی ہے کہ پاکستان کا طالبان اور اس کی قیادت پر اثر ورسوخ ہے اور ان کی فیملی پاکستان میں رہتی ہے اور ان کا یہاں علاج بھی ہوتا ہے اور ریاست ان کوسہولیات بھی دیتی ہے۔ مشیر خارجہ کو اس ایوان میں آ کر ان دونوں بیانات پر وضاحت دینی چاہیے، ہمیں حکومت کس طرف لے کر جا رہی ہے(