سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تحفظ خوراک کے اجلاس میں گندم برآمد پرسبسڈی کے باوجود ایک سال میں صرف 2لاکھ 30 ہزارٹن گندم برآمد ہونے کا انکشاف ،حکومتی گوداموں میں 30 لاکھ ٹن کے اضافی ذخائرنئی فصل سے60 لاکھ ٹن گندم خریدنے میں رکاوٹ بن گئے

کمیٹی کی صوبائی حکومتوں سے ر واں سال کاخریداری ہدف ہرصورت پورا کرنیکی سفارش خریف میں کپاس کی کاشت کے امکانات حوصلہ افزا نہیں، وفاقی وزیر تحفظ خوراک کی کمیٹی کو بریفنگ

بدھ 2 مارچ 2016 22:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ گندم برآمد پرسبسڈی کے باوجود ایک سال میں صرف دولاکھ تیس ہزارٹن گندم برآمد ہوسکی، حکومتی گوداموں میں تیس لاکھ ٹن کے اضافی ذخائرنئی فصل سے ساٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنے میں رکاوٹ بن گئے کمیٹی نے صوبائی حکومتوں سے ر واں سال کاخریداری ہدف ہرصورت میں پورا کرنیکی سفارش کردی وفاقی وزیرغذائی تحفظ سکندربوسن نے کہا کہ خریف میں کپاس کی کاشت کے امکانات حوصلہ افزا نہیں، پاسکو کے ایم ڈی نے کمیٹی کوبتایا کہ وفاقی حکومت نے گندم پرسبسڈی پرسترارب روپے ادا کرنے ہیں جس میں سیتیس ارب روپے گلگت بلتستان کو گندم پردی جانیوالی سبسڈی کے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق کمیٹی کا اجلاس سید مظفرحسین شاہ کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں ملک میں گندم کی خریداری کیلئے سرکاری اقدامات پرغورکیا گیا سیکریٹری خوراک پنجاب نے کمیٹی کوبتایا کہ اس سال محکمہ خوراک صوبے میں پنتالیس لاکھ ٹن گندم کی خریداری کرے گا تاہم صوبے کے پاس گذشتہ سال خریدی گئی گندم کے تیرہ لاکھ ٹن کیاضافی ذخائرموجود ہیں جس سے نئے ذخائرسٹورکرنے میں مشکلات ہوں گی انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال صوبائی حکومت نے چالیس لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں بتیس لاکھ ٹن گندم خریداری کی صوبے نے گندم خریداری کیلئے دوسواٹہترارب روپے کا قرضہ لیا صوبہ سندھ کے سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ صوبے میں گذشتہ مالی سال کے دوران محکمہ خوراک نینولاکھ ٹن گندم خریدی جبکہ اس سال گیارہ لاکھ ٹن گندم خریدی جائیگی گندم کی خریداری کیلئے لیے جانیوالے قرض پرپچاس کروڑ رو پے ماہانہ سود ادا کرنا پڑرہا ہے پاسکو کے ایم ڈی نے کمپٹی کوبتایا کہ وفاقی حکومت نے گندم پرسبسڈی پرسترارب روپیادا کرنے ہیں جس میں سیتیس ارب روپے گلگت بلتستان کو گندم پردی جانیوالی سبسڈی کے ہیں کمیٹی نے ہدایت کی صوبائی حکومتوں سے رواں سال کا گندم خریداری ہدف ہرصورت میں پورا کریں وفاقی وزارت خزانہ کوہدایت کی گئی کے پاسکوکوسترارب روپے کی سبسڈی جلد جاری کی جائے

متعلقہ عنوان :