سی ڈی اے کا غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف آپریشن جاری

بدھ 2 مارچ 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء ) سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی ٹیمیں شہر بھر میں تجا وزات کے خلاف کا روائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ایک کاروائی کے دوران سیکٹر G-7 میں میڈیا ہاوسسز کے اطراف میں آپریشن کر کے متعدد تعمیرات اور تجا وزات کو مسمار کردیا گیا۔

آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، ایم پی او کی مشینری کے علا وہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا جبکہ اسلام آباد انتظا میہ اور اسلام آباد پولیس کی نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔ آپریشن کے دوران سیکٹر G-7 میں میڈیا ہاوسسز کے اطراف دو کنال سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے چار کمرے مسمار کر کے سرکاری ارا ضی وا گزار کروانے کے علاوہ غیر قا نونی طور پر تعمیر کی جانے والی با ؤنڈری وال کو بھی مسمار کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس طرح سیکٹر G-7میں واقع عام سرائے سے ملحق ایک غیر قا نونی کھو کھا اور دو کمرے مسمار کر دئے گئے ۔ سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جا ری یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ اسلام آباد سے تجا وزات کا مکمل خا تمہ ممکن بنایا جا سکے اور شہر کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :