ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے مظلوم اور غریب عوام کی آوازہیں ،ملک شبیر

بدھ 2 مارچ 2016 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے ناظم ملک شبیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے مظلوم اور غریب عوام کی آوازہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو کو دین کی اصل روح سے آشکار کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بھی عطاء کیا،ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کی جرأت دی اور اپنی 65 سالہ زندگی میں تحریک منہاج القرآن کی شکل میں علم و عرفان کا عظیم مرکز عطاء کیا۔

اس موقع پر صدر عوامی تحریک ابراررضاایڈووکیٹ،فاروق بٹ،غلام علی خان،رائے ساجد حسین نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ کارکن محبوب الہی کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پر ریاض بٹ،عبدالواحد بٹ،عاطف محمود،سفیان صابر،قاضی فرخ،علامہ احسان قادر،حمزہ بٹ،سہیل اعجازقادری ،عمران بٹ،محمد سلیم،ایم اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئین کاشعور ملک کے کونے کونے تک پہنچایا جن کا تعلق عام آدمی کے حقوق سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے استحصالی سیاسی انتخابی نظام کے خلاف جو جدوجہدکی وہ تاریخ کا سنہرا باب بن چکی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری جیسی شخصیات قوموں کاسرمایہ ہوتی ہیں، دنیا بھر کے لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کی قومی ،مذہبی ،علمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اس موقع پرڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بیرونی دنیا میں بھی اسلام کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور اسلام کی حقانیت سے عالم یورپ کو آگاھ کیا اور اسلام کے پرامن تشخص کو اجاگر کیا،