قتل کے مجرم کو موت کی سزا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 22:02

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج عارفوالہ نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک شخص کو سزائے موت اور دولاکھ روپے حرجانے کا حکم سنادیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤں 115/eb کے رہا ئشی مقتول محمد شہباز اعوان کو گھر کے سامنے کھڑے ہو نے سے مجرم گلزار مسعود نے منع کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی رنجش پر مجرم نے طیش میں آکر محمد شہباز اعوان کو قتل کردیا تھا جس کا تھانہ احمد یار نے محمد عباس افضل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 278/13درج کیا تھا جسکا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عارفوالہ شاکر حسن نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے گلزار مسعود کو مجرم قرار دیکر اسے سزائے موت اور دو لاکھ روپے حرجانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :