موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے، احسان اﷲ کھوکھر

بدھ 2 مارچ 2016 21:32

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ ن خانیوال کے رہنما ملک احسان اﷲ کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ،اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف دن رات غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں لانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ملکی تعمیر وترقی کے لئے غیر ملکی سرمایہ ناگز یر ہے حکومت غیر ملکی تعمیر وترقی کے لئے غیر ملکی سرمایہ ناگزیر ہے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور ملکی کی معیشت کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں انہو ں نے کہاکہ آئندہ دو سالوں میں پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور پٹرول کے نرخوں میں کمی عوام کے لئے خوشخبری کا تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین ہوش کے ناخن لیں اور ہم سے تحمل ،محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے کے گرسیکھیں کیونکہ یہی ہماری کامیابی کی کنجی ہے انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اپنی ٹیم کے ہمراہ وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کے لئے کوشاں ہیں نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوان بھر چارکے حصہ لے پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کی ترقی کو راہ پرگامزن کردیا ہیں۔