ضلعی عدالت نے بدنام زمانہ کار چور کو بیس کلو چرس برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

بدھ 2 مارچ 2016 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بدنام زمانہ کار چور کو بیس کلو چرس برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز سیشن جج کامران بشارت مفتی نے ملزم عزارے خان کے مقدمے کی سماعت کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل ملک محمد حبیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بدنام زمانہ کار چور ہے سابق سیشن جج سمیت اہم شخصیات کی گاڑیاں بھی چرا چکا ہے ملزم سے ترنول پولیس نے بیس کلو چرس برآمد کی ہے ملزم افغانستان کا رہائشی اور جڑواں شہروں میں منشیات کا ڈیلر بھی ہے اور جڑواں شہروں سے متعدد بار گاڑیاں بھی چرا چکا ہے ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عزارے خان کو عمر قید کی سزا سنا دی

متعلقہ عنوان :