مشیر خارجہ سرتاج عزیز منگل کو امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے جوہری پروگرام اور پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ایوان کو آگاہ کریں ، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

بدھ 2 مارچ 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز منگل کو امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے جوہری پروگرام اور پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ایوان کو آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلا س میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز منگل کو ایوان میں امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے بیان کے حوالے سے آگاہ کریں اور پٹھان کوٹ کے واقعے پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر حکومتی موقف بھی بتائیں اور افغانستان میں بیٹھے پاکستانی طالبان کے حوالے سے بھی ایوان کو بریف کیا جائے ۔