پوپ فرانسس نے وزیراعظم نواز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 مارچ 2016 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2016ء) پوپ فرانسس نے وزیراعظم نواز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پوپ فرانس نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا اعلان وزیراعظم کی جانب سے ان کو لکھے گئے خط کے جواب میں کیا ہے۔ پوپ فرانسس کو وزیراعظم کا خط وفاقی وزرا سردار یوسف اور کامران مائیکل کی جانب سے پہنچایا گیا۔