اسحاق ڈار کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں یہ مسکراہٹ اس وقت ہوتی ہے جب انہیں قرضہ مل جائے ،اعتزاز احسن

بدھ 2 مارچ 2016 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے قرضوں سے متعلق پالیسی بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج اسحاق ڈار کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں یہ مسکراہٹ اس وقت ہوتی ہے جب انہیں قرضہ مل جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے سینیٹ میں اسحاق ڈار کے قرضوں سے متعلق پالیسی بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار سے پہلے بھی متعدد بار تفصیلات سنی ہیں لیکن خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا جس پر اسحاق ڈار نے مسکرانا شروع کردیا ۔

سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار کے بیان پر خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اسحاق ڈار آج مسکرائے نہیں ہیں ،ڈار صاحب تب مسکراتے ہیں جب قرض ملتا ہے ،اسحاق ڈار نے آج سنجیدہ اور قدرے غصے سے باتیں کی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ پیش کیا جس کا جائزہ لینا چاہیے ،سینیٹ میں اقتصادی صورتحال پر بحث کرنا چاہتے ہیں ۔اجلاس میں چیئر مین سینیٹ نے ہدایت کی کہ اسحاق ڈار کی تقریر کا متن تمام ممبران کو فراہم کیا جائے ،آئندہ ہفتے اقتصادی رپورٹ پر بحث کی جائے گی ۔