تحفظ حقوق نسواں بل کے معاملے پر جے یو آئی ف نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کا آپشن بھی زیر غور آ سکتا ہے ٗحافظ حسین احمد

بدھ 2 مارچ 2016 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) تحفظ حقوق نسواں بل کے معاملے پر جے یو آئی ف نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی حافظ حسین احمد کے مطابق جے یو آئی کی جنرل کونسل کا اجلاس 13، 12 مارچ کو لاہور میں ہو گا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی غور ہو سکتا ہے، اب تو اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی بل کو مسترد کر دیا ہے، آئین کے آرٹیکل 230 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل سے سفارش نہیں لی گئی، اتحادی کی حیثیت سے جے یو آئی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، مغرب کی خوشنودی کیلئے تحفظ حقوق نسواں بل لایا جا رہا ہے۔