وزیر داخلہ کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات پر سخت تشویش کا اظہار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی ملنے کے بعد ہی دورہ بھارت کی اجازت دی جا سکتی ہے ٗچوہدری نثار علی خان متوقع دورے کے سلسلے میں پی سی بی چیئرمین سے مشاورت کے بعد رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کی جائے گی ٗبیان

بدھ 2 مارچ 2016 20:33

وزیر داخلہ کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی ملنے کے بعد ہی دورہ بھارت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی ملنے کے بعد ہی دورہ بھارت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ فول پروف سیکیورٹی کی گارنٹی صرف بھارتی حکومت کی ہی نہیں بلکہ آئی سی سی کی بھی ذمہ داری ہے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ متوقع دورے کے سلسلے میں پی سی بی چیئرمین سے مشاورت کے بعد رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کی جائے گی۔