واجد شمس الحسن کو قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نیب کی طرف سے پندرہ مارچ کو پیشی کے سمن بھجوا دیئے گئے
واجد شمس الحسن اگر مقررہ تاریخ کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ٗ ذرائع
بدھ 2 مارچ 2016 20:30
لندن /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نیب کی طرف سے پندرہ مارچ کو پیشی کے سمن بھجوا دیئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں واجد شمس الحسن کو سات نکاتی سوالنامے کا فوری جواب دینے کا تحریری پیغام بھی دیا گیا ٗ سابق ہائی کمشنر سے یہ سوال کیا گیا کہ انہوں نے 4200 پاؤنڈ کے ایئر ٹکٹس قواعد سے ہٹ کر کیوں خریدے اور چارٹرڈ طیاروں پر 1500 پاؤنڈ کیوں خرچ کئے؟۔
واجد شمس الحسن سے پوچھا گیا ہے کہ ٹیلی فون کی مد میں 32 لاکھ پاؤنڈ کیسے خرچ ہوئے؟۔ 2 لاکھ پاؤنڈ کے متفرق اخراجات کا حساب کتاب کہاں ہے؟۔ ہائی کمیشن کے بینک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ پاؤنڈ نکالنے اور 27 لاکھ امریکی ڈالر کی ضیافتیں اڑانے کا بھی جواب طلب کیا گیا ہے ۔ 23 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات کا تو کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ نیب کے مطابق واجد شمس الحسن اگر مقررہ تاریخ کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.