بیرسٹر محمد علی سیف نے طنز کر کے وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ کو ہنسنے پرمجبور کر دیا

بدھ 2 مارچ 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سینیٹ کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر محمد علی سیف نے طنز کر کے وفاقی وزیر خزانہ اور چیئر مین سینیٹ کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے قرضوں سے متعلق اعداد و شمار ایوان بالا کے سامنے رکھے تو متحدہ کے سینیٹر محمد علی نے طنزیہ اندازمیں کہا کہ آج بہت مبارک دن ہے کیونکہ آج پاکستان کے تمام قرضے ادا ہو گئے ۔اس طنز پر نہ صرف اسحاق ڈار بلکہ چیئر مین سینیٹ رضا ربانی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :