وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر او وزیراعظم کے معاون خصوصی اشتراوصاف علی کی جانب سے طلب کئے گئے ٹریٹی ایمپلیمنٹیشن سیل کا اجلاس

ٹی آئی سی کو کامیاب بنانے کیلئے بین الصوبائی رابطوں کی ضرورت ہے، کنونشنز پر عملدرآمد سے پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گا، اشتراوصاف علی

بدھ 2 مارچ 2016 20:19

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان او وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون اشتراوصاف علی کی جانب سے طلب کئے گئے ٹریٹی ایمپلیمنٹیشن سیل (ٹی آئی سی) کے اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے شراکت داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے جی ایس پی پلس سے متعلق اقدامات کیلئے کنونشنز کی تعمیل یقینی بنانے کے سلسلہ میں ٹی آئی سی کے اراکین کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا کہ اس عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اشتر اوصاف علی نے ٹی آئی سی کو کامیاب بنانے کیلئے بین الصوبائی رابطوں پر زور دیا اور کہا کہ کنونشنز پر عملدرآمد سے پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گا، یہ ایک قومی پراجیکٹ ہو گا جس کے اجلاس سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونگے۔ یورپی یونین کے حکام نے بنیادی کنونشنز پر عملدرآمد کو ایک قومی سطح کے میکنزم کے طور پر ٹی آئی سی کی بہت تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :