علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے مرکزی رن وے کو مرمت کے کام کے باعث بند کر دیا گیا

بدھ 2 مارچ 2016 20:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے مرکزی رن وے کو مرمت کے کام کے باعث بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن کے مطابق مرکزی رن وے پرمسلسل استعمال کی وجہ سے گڑھے پڑ گئے ہیں اور اسے مارچ اور اپریل میں بند رکھ کر کام کیا جائے گا اور اسے مئی میں دوبارہ فلائٹ آپریشن کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ سول ایوی ایشن کے مطابق مرکزی رن وے کی بندش کے دوران چھوٹا رن وے استعمال کیا جائے گا جو جمبو کے سوا باقی تمام طرح کے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئے موزوں ہے ۔

متعلقہ عنوان :