امریکی سفارتخانے کا پشاور میں امریکی قونصل خانہ میں کام کر نے والے دو افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

جاں بحق افراد سفارتخانے اور قونصلیٹ ٹیم اور فیملی کا اثاثہ تھے ہم ان کے بچھڑجانے پر انتہائی افسردہ ہیں ٗامریکی سفیر

بدھ 2 مارچ 2016 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) امریکی سفارتخانے نے پشاور میں امریکی قونصل خانہ میں کام کر نے والے دو افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جاں بحق افراد سفارتخانے اور قونصلیٹ ٹیم اور فیملی کا اثاثہ تھے ہم ان کے بچھڑجانے پر انتہائی افسردہ ہیں۔ امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہاکہ پشاور میں امریکی قونصل خانہ میں کام کرنے والے ہمارے دو ساتھی عابد شاہ اور فیصل خان دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہوگئے وہ سفارتخانے اور قونصلیٹ ٹیم اور فیملی کا اثاثہ تھے ہم ان کے بچھڑجانے پر انتہائی افسردہ ہیں فیصل خان پشاور قونصل خانہ میں سب سے سینئر پاکستانی اہلکار تھے۔

انہوں نے 1998میں انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل) میں شمولیت اختیار کی اور قبائلی علاقوں میں پوست کی کاشت کے خاتمے کیلئے کام کیا ٗ وہ متعدد اضلاع میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے عمل میں حکومت ِپاکستان کے معاون ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی حس ِمزاح ، کام سے لگن اور ایک بہترین شخصیت کے طور پر پہچان رکھتے تھے ہم اْن کی وفات پر اْن کی اہلیہ، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے غم میں برابر کے شریک ہیں عابد شاہ نے2009ء میں پشاور قونصل خانہ میں بطور سرویلنس ڈیٹیکشن اسپیشلسٹ شمولیت اختیار کی۔ ہم دونوں کی وفات پر رنجیدہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :