اے سی چونیاں کی گیس ری فلنگ اور پٹرول پمپوں کیخلاف کارروائی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:40

چونیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمدسلیم خالد کا گیس ری فلنگ اور پٹرول پمپ چیک کیے ۔گرینڈ آپریشن کے دوران بدھوکی، گجن سنگھ، مقام اور دیگر مقامات پر اچانک چھاپے مارے اور غیرقانونی طور پر گیس ری فلنگ اور تیل کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں پر مقدمات درج کروادئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارننگ دی کہ آئندہ جرمانوں کے علاوہ زائد نرخوں پر پٹرول ڈیزل فروخت کرنے اور گیس کی ری فلنگ کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :