امتحانی ’پٹواری کلچر ‘ اور پھڈے ۔۔۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:37

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) جھنگ کے ٹیچرخالد سرگانہ کو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں امتحانی نگرانی کیلئے سپرنٹنڈنٹ تعینات کرنے سے ماحول مکدر ہوگیا ہے اور اس کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا گیا لیکن یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا ۔ موضع اروتی تحصیل پیرمحل کے رہائشی اور جھنگ میں تعینات ٹیچر خالد سرگانہ کی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کے اساتذہ سے ذاتی رنجش ہے اور وہ ہر سال فیصل آباد بورڈ انتظامیہ کی ملی بھگت سے میٹرک اور ایف اے کے امتحان میں اس سنٹر میں ڈیوٹی لگوالیتا ہے جہاں پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کے طلبہ امتحان دے رہے ہوں۔

پچھلے سال گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2میں طلبہ کا امتحانی سنٹر قائم تھا وہاں پر والدین کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور نقص امن کا شدید خطرہ بھی پیدا ہوگیا تھا مگر اس سال دوبارہ پھر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کے اساتذہ اور طلبہ سے انتقام لینے کے لیے ہائی سکو ل نمبر1امتحانی مرکز میں ڈیوٹی لگوالی حالانکہ بورڈ قوانین کے مطابق ایک دفعہ ڈیوٹی لگنے کے بعد دوسری دفعہ اسی سنٹر میں ڈیوٹی نہیں لگائی جاتی مگر کئی سال سے خالد سرگانہ ر سپرنڈنٹ لگایا جارہا ہے اوراس تعیناتی کو بور ڈ کے عملہ کی ملی بھگت سمجھاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کے والدین نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری فیصل آباد بورڈ کے چیئرمین کنٹرولر اور دیگر امتحانی افسران پر عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور خالد سرگانہ کو تبدیل کرکے طلبہ کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایاجائے جب چیئرمین بورڈ سے فون نمبر03459212012موقف لیا گیا میں لایا گیا تو انہوں نے کہا کوئی تحریری ثبوت لائیں ورنہ ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :