اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:35

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) سوات کے علاقے امانکوٹ میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ہے جس کے مطابق بخت رحمان کو رقم کے لین دین پر قتل کیا گیا تھا ،ایس ایچ او رحیم آبادمجیب عالم خان نے بتایا کہ 22فروری کو نوجوان بخت رحمن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرارہوگئے تھے تاہم پولیس نے گل محمد لیبرکالونی پانڑ اور اس کے بیٹے سمیت رفیق احمد وہ اوراسحاق و لنڈیکس کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک ملزم عبداﷲ ولد گل محمدکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :